ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ہیضے کے 227نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء قابو میں نہیں آرہی گذشتہ روز بھی ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کے227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وباء سے ایک شخص بھی انتقال کرگیا۔ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء کی بیماری مزید گھمبیر ہوگئی ہے جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کے227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ہیضے سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا ہے،وباء سے اموات کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ 14 اپریل سے گذشتہ روزتک ہیضے ایک ہزار 450 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ضلعی صحت کی ٹیم ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء پرکنٹرول کیلئے کوشش کررہی ہے متاثرہ علاقے پیرکوہ میں اسہال کی بیماری کے علاج کیلئے عارضی سینٹر قائم کردیاگیا ہے جہاں محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں موجود ہیں،طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، متاثرہ علاقے میں او آر ایس کے 50 ہزار پیکٹس اورضروری ادویات بھجوادئی گئی ہیں،محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی بیماری اور اموات پر قابو پانے کیلئے اب بھی اینٹی بائیوٹک کی شدید ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے