وفاقی وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی کی ہدایت پر نوکنڈی کو بجلی کی فراہمی کیلئے سروے مکمل
نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی و بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی کی ہدایت پر ضلع صدر میر یار محمد مینگل،یوسف ساسولی،عبدالشکور مینگل،الہی بخش برہانزئی،محمدجان محب حسنزئی،بی این پی کے سپورٹر ملک حاجی یارمحمد مینگل کی نگرانی میں ایس ڈی کیسکو امیر حمزہ لانگو نے نوکنڈی بجلی سروے کو مکمل کرلیا جس میں کلی مینگل آباد،حسن آباد،زور آباد،غوث آباد،کلی مشرقی بازار،کلی مغربی بازار،کلی کسٹم،برہان آباد،کلی غریب آباد،کلی شیر آباد شامل ہے جہاں بجلی کے نئے پولز،ٹرانسفارمرز،تار مختلف کلیوں کیلئے پی سی ون شامل کیے گئے ضلعی صدر یار محمد مینگل،یوسف ساسولی،عبدالشکور مینگل اور الٰہی بخش برہانزئی نے کہا کہ بی این پی کی سیاست کا محور عوام کی معیار زندگی بلند کرنا ہے انکے مسائل انکی دہلیز میں حل کرکے ترقی کی دوڈ میں شامل ہوں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے ضلعی ہیڈکوارٹر دالبندین میں کھلی کچہری میں عوام سے کیے گئے اعلانات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے جس میں بجلی کی اوقات کار میں اضافہ کیا گیا اور پورے ضلع میں بلارنگ ونسل بجلی سروے کو مکمل کیا گیا ہے نئے تجویز کیے گئے برقی سہولیات سے پورے ضلع میں ترقی کا دور دورہ ہوگا عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر مملکت میر محمد ہاشم نوتیزئی کی اس کاوش کو سراہا جنہوں نے پورے ضلع چاغی میں یکساں بجلی واقات کار اور سروے کرکے صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔