وزیر اعلیٰ بلو چستان نے واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کیلئے 30کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کے لئے مجموعی طور پر 30کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے صوبائی مشیر نوبزادہ کہرام بگٹی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ پیر کوہ،زین کوہ اور سوئی میں پانی کے بحران کے حل کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری اجراء،محکمہ صحت کو پانی کے بحران کے شکار علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے اور صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم،سیکریٹری محکمہ صحت اور سیکریٹری پی ایچ ای کو ڈیرہ بگٹی پہنچنے اورمتعلقہ سیکریٹری بحران کے خاتمے تک ڈیرہ بگٹی میں قیام کریں۔