نرسنگ ایک قابل احترام پیشہ ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شعبہ صحت میں سب سے اہم کردار صرف ڈاکٹرز کا ہی سمجھا جاتاہے مگر دیگر طبی عملہ بھی انسانیت کی خدمت پر مامور ہوتا ہے جس میں نرسوں کی اہمیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتاہسپتالوں میں دن رات مریضوں کی دیکھ بھال، تیمارداری کرنے میں ایک نرس بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔آج معاشرے میں نرسوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف کا دن ہے نرسنگ ایک قابل احترام پیشہ ہے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صحت کے نظام میں نرسنگ کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اورنرسنگ انسانیت کی بے لوث خدمت کا دوسرا نام ہے صوبائی حکومت نرسوں کی خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے آج کے دن میں نرسوں کو ان کے جذبہ خدمت کیلئے سلام پیش کرتی ہوں،  صوبائی حکومت نرسوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے