میر یونس عزیز زہری کی وائس چانسلربی یو ای ٹی کے ڈاکٹر احسان کاکڑ سے ملاقات،تعلیمی اقدامات کے بارے میں بات چیت

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ سے ان کے آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر وتر قی نئے تعلیمی اقدامات کے بارے میں گفت و شنید ہوئی۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے بتایا کہ جامعہ میں قابل ستائش اقدامات ہم نے عمل میں لائے ہیں جس میں سرٹیفکیٹ پروگرامز نیشنل فری لانسنگ پروگرام، سافٹ وئیر ہاؤس کا قیام ڈی جی اسکلز، نیو ایڈمن بلاک کی تکمیل گرلز ہاسٹل،اکیڈمک بلاک،الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں پی ایچ ڈی کی منظوری، طلباء کی تعدادمیں دوگنے سے بھی زیادہ کا اضافہ سمیت دیگر بہت سارے پروگرامز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میں ان اقدامات میں حکومتی ٹیم و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا بھی بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ میرے ساتھ تعاون کیا اور میری حوصلہ افزئی کی جب کہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے اسٹاف نے بھی بہت زیادہ میر ے ساتھ دیا مذید بھی ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات کو آگے بڑھائیں جامعہ ہذا میں نت نئے تعمیراتی و تعلیمی ترقی کے پروگرامز تشکیل دیں۔ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے گفتگو کرتے ہوئے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کو نہ جھالاوان بلکہ پورے بلوچستان کے لئے ایک تعلیمی پہچان قرا دیدیا ان کا کہنا تھاکہ یقینا یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ خضدار میں ایک ایسا تیکنیکی جامعہ کی صورت میں پلیٹ فارم قائم ہے کہ جس سے پورے صوبے کے نوجوان فائدہ اٹھا رہے ہیں اس جامعہ سے میں خود بھی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرچکا ہوں اور میر بھی یادیں اس جامعہ سے وابستہ ہیں۔ میر یونس عزیز زہری نے وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ اور جامعہ کی تمام انتظامیہ کے قابل ستائش اقدامات کو سراہا اورکہاکہ آپ کی محنت اطمینان بخش ہے جامعہ میں اتنے زیادہ اقدامات سے یقینا جامعہ ترقی کرچکی ہے اور آنے والے دنوں میں ہم اور آپ مل کر مذید جامعہ کی ترقی کے لئے اقدامات کریں گے اور مشترکہ کاوشیں آگے بڑھائیں گے۔ ملاقات میں غلام علی بادشاہ رئیس محمد اکبر گنگو حافظ جمیل و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے