عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا، ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں دو جھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا، ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا، عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا، عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے، معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں، صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔