صوبائی حکومت ہیضے کی وباء پر فوری طور قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت پیرکوہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء اور اس کی تدارک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای صالح بلوچ، ڈائریکٹر جنرل صحت محمد نور قاضی جبکہ کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران، پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل کے نمائندوں نے بذریعہ وڈیو لنک شریک تھے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت ہیضے کی وباء پر فوری طور قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی بھی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ پبلک ہیلتھ، ایف سی، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے صاف پانی کے 20 سے زائد ٹینکرز علاقے میں بھیجے ہیں جس سے لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنارے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ متعلقہ ادارے گرمیوں کی موسم میں علاقے کو پانی کی فراہمی مزید بڑھائیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ تحصیل پیرکوہ میں صوبائی حکومت نے کہا کہ ٹیوب ویل لگا کر پیرکوہ کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ پر کام ہورہا ہے جس سے جلد علاقے کو پانی کی فراہمی شروع کر دیا جائے گا اور اس منصوبے سے علاقے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا مستقل انتظام ہوسکے گا۔ انہوں نے سیکرٹری پی ایچ ای اور ڈی جی ہیلتھ کو فوری طور پیرکوہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی جہاں پر وہ انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے علاقے میں ادویات کی فوری طور فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے