حکومت بلوچستان کی جانب سے اخبارات کو ادائیگیاں نہ ہونے سے اخباری صنعت شدید مالی بحران کا شکار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں اخباری صنعت شدید مالی بحران کا شکار‘ اخبارات کا اشاعت مشکل بن گئی حکومت بلوچستان کجانب سے ماہ رمضان اور عید پر بھی ادائیگیاں نہ ہونے کیوجہ سے ملازمین عید پر بھی تنخواہوں سے محروم رہے فوری طور پر ادائیگیاں نہیں کی گئی تو صوبے میں اخبارات کی اشاعت بند ہونے کا خدشہ ہے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان فوری نوٹس اخباری حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کی واحد انڈسٹری اس وقت شدید مالی بحران کی شکار ہوچکی ہے‘ ایک جانب میٹریل اور کاغذ کی قیمتوں میں 200 گناہ سے زائد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت کیجانب سے سرکاری اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں نہ ہونے کیوجہ سے اس وقت انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ میں ریگولر بجٹ ختم ہونے کی وجہ سے گذشتہ کئی ماہ کی ادئیگیاں نہیں ہوسکی ہے‘ محکمے کے گرانٹ کیلئے سمری ارسال ہونے کے باوجود تاحال منظوری نہ ہونے کے باعث بجٹ ریلیز نہیں ہوسکا ہے۔ اخباری حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو‘ چیف سیکرٹری اور حکام سے فوری نوٹس لیکر بجٹ ریلیز کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر عیدالفطر کیطرح عیدالضحیٰ پر بھی اخباری ملازمین اور صحافی تنخواہوں سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔ اخباری حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو‘ چیف سیکرٹری ے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کیوجہ سے اس وقت اخباری صنعت کو شدید مشکلات کا سامناہے لہذا حکومت بلوچستان فوری طور پر صوبے کی اخباری انڈسٹری کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے