حکمرانوں کی آئی ایم ایف،امریکہ غلام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں کی آئی ایم ایف،امریکہ غلام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔مافیازوبدعنوان سرمایہ داروں کو مراعات دینے اور معیشت سے سود ختم نہ ہونے کی وجہ سے آج ملک معاشی بحران کاشکار ہے عوام الناس اپنی ووٹ کی طاقت سے لٹیروں عوام دشمنوں کو مستردکر دیں۔جماعت اسلامی قوم کو تباہی وبربادی سے بچاکر عدل وانصاف کا اسلامی نظام قائم کرکے مسائل سے نجات دلائیگی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وسابقہ حکومت بحرانوں کو حل کرنے،مافیازکو سزادینے میں یکسر ناکام ہوئی ہے حکومت اپنے اعلانات وپالیسیوں پر عمل نہیں کر رہی۔بدترین مہنگائی بدعنوانی کی وجہ سے عوام پریشان اور مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں۔ہرطرف مافیاز،لوٹ مارکرنے والے بدعنوان وسائل پر قابض ہیں۔چندخاندان کو مستفید کرنے والااور نظام کے بجائے چہروں کو تبدیل کرنے والا نظام قوم کو قبول نہیں۔حکمران طبقہ،مافیاززیادہ سے زیادہ ناجائز مال بنانے اور کمیشن کے حصول کیلئے کام کر رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات، چینی مافیاز، گندم مافیازحکومت کو مافیاز نے گیر لیا ہے مگر حکومت ان کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔پہلے حکومتیں عوام کی امیدوں کامرکز تھی مگر اب غریب عوام کو حکومت سے خیر کی توقع نہیں اس لیے کہ حکومت اپنے ارادوں کے بجائے مافیاز،نااہل مشیروں،ورلڈبنک کے ملازمین کی ہدایات پر چل رہی ہے۔ بدقسمتی سے حکومت نے کسی بھی طبقے کو ریلیف نہیں دیا ہر طرف لوٹ مار،بے روزگاری،بدعنوانی،بدترین مہنگائی جاری ہے۔مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی حالت بدترین ہوگئی ہے۔زرعی ملک پاکستان اب اپنے عوام کے کھانے کیلئے گندم درآمدکررہی ہے یہی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج،بے روزگاری ومہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں۔حکومت نے غریب عوام کوکوئی آسانی ریلیف نہیں دیا۔لوگوں کو اپنے اولادوبچوں کے کھانے کی فکر ستانے لگی ہے۔تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چورہی ہیں مگر مافیاز وبدعنوانوں کو پوچھنے والاکوئی نہیں خداراغریب عوام کو ریلیف دیا جائے مہنگائی میں کمی کرتے ہوئے حکومت اپنی پالیسیاں ٹھیک کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے