بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 6052 امیدوار دستبردار ہوگئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 32اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 6052 امیدوار دستبردار ہوگئے اب 17774 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں سب سے زیادہ 1522امیدوار ضلع خضدار سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جھل مگسی میں سب سے کم 178امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے 32اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 6052 امیدوار دستبردار ہوئے، 6052 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب 17774 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ 1522امیدوار ضلع خضدار سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،پشین سے 1453،کیچ سے 1175 اور جعفر آباد سے 756امیدوار میدان میں ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق جھل مگسی میں سب سے کم 178امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ آواران میں 198امیدوار اور ہرنائی سے 281 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے