مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو سکیورٹی دینے کی منظوری دے دی۔

تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سکیورٹی دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی حفاظت پر پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ مریم نواز کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔ صوبائی حکومتیں بھی مریم نواز کو بطور پارٹی نائب صدر سکیورٹی دینے کی مجاز ہونگی۔ مریم نواز کی رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث مریم نواز کو سرکاری سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے