سیاسی جماعتیں سیاست میں پاک فوج اوراداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں،حمزہ خان ناصر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حمزہ خان ناصر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سیاست میں پاک فوج اوراداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیا ں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں مضبوط فوج ہی طاقتور پاکستان کی ضمانت ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ خان ناصر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اقتدار کی خاطر پاک فوج اوراداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں پاکستان سے دہشت گردوں کے خاتمے اورملک کے دفاع کیلئے پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ایک مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی َضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج ایک واحد ادارہ ہے جو پاکستان کی سلامیت اور تحفظ کا ضامن ہے پاک فوج کو اپنی سیاست اور سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرناکسی بھی طرح درست اقدام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بلا رنگ و نسل ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔