جعفر آباد، بی این پی کے بلدیاتی امیدوار ندیم احمد بادینی فائرنگ سے جاں بحق
جعفرآباد(ڈیلی گرین گوادر) جعفر آبادکے علاقے فرید آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار کو قتل کردیا ،بی این پی کی جانب سے سندھ وبلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ احتجاجاََ بند کردی ۔گزشتہ روز ضلع جعفرآباد کے علاقے فرید آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار ندیم احمد بادینی دکان پر بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے آکر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی نے واقعہ کے خلاف سندھ بلوچستان ملانے والی سڑک کو احتجاجا بند کردیا گیا اور مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے بصورت دیگراحتجاج جاری رہے گا۔