اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون رپورٹ کی شہادت قابل مذمت ہے،بی یو جے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون رپورٹر شیرین ابو اقلہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے نوٹس لیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیرین ابو اقلہ کی شہادت اور کیمرہ مین کے زخمی ہونے پر افسوسناک اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ افواج شورش زدہ علا قوں میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ بی یو جے نے اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے