گنداواہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک

گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر) لاشاری قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ دو افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق لاشاری قبیلے کے دو گروپوں کھنجانی اور جودہانی گروپوں نے زمینی تنازعے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد آصف علی ولد عبدالنبی کھنجانی اور محمد نواز ولد قمبر خان جودہانی موقع پر ہلاک ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا مزید پولیس تفتیش کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے