کوئٹہ میں کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں دو ملزمان گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی ذیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالحق عمرانی نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں دو افراد کو کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی ذیادتی کے جرم میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،انہوں نے بتایا کہ بچے اور ملزمان کے سیمپل لیکر فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں جنکی رپورٹ آنے پر عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ روز پشتون آباد تھانے کی حدود میں بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو قلعہ سیف اللہ سے گرفتار کرلیا ہے مزید کارروائی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے