ڈپٹی کمشنر خضدار کی کامیاب کوششیں، وڈھ سے ٹریفک بحال احتجاج ختم
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) وڈھ سے مغوی کی بازیابی کیلئے لواحقین نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردیا تھا۔ جس سے مسافر پریشانی سے دوچار تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی وڈھ پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔وڈھ میں آج دوپہر کو روڈ بلاک کیا گیا تھا اور مظاہرین مطالبات کے حق میں روڈ پر دھرنا دے رکھے تھے جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔ تاہم اب سے کچھ دیر قبل ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کامیاب مذاکرات کے بعد روٍڈ عام ٹریفک کے لئے کھلوا دیا۔ مسافروں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار و دیگر انتظامی اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔ روڈ کافی دیر تک بند رہا۔