پیکج کے منصوبوں خاص طور سے سریاب روڈ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ پیکج کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پیکج کے منصوبوں خاص طور سے سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع کے منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہو تا ہے نہ کہ انہیں عذاب اور تکلیف میں مبتلا کرناسریاب روڈ اور سبزل روڈ کے مکین منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث گزشتہ 2 سال سے مسائل ومشکلات کا شکار ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انسکمب روڈ کی توسیع جیسا اہم منصوبہ ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیئے ڈیزائن کیا گیا لیکن بدقسمتی سے یہ منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے وزیراعلیٰ نے انسکمب روڈ کی توسیع کے منصوبے کو 31 مئی 2022تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتامنصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے اخراجات میں اضافہ اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ منصوبوں میں جہاں بھی تکنیکی یا دیگر مشکلات ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے اور پیکج کے منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ انہیں روزانہ کی بنیاد پردی جائے وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لے کر پراگریس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے