وزیراعلیٰ نے میرخدا بخش لانگو کوپولیٹیکل سیکرٹری نامزد کرکے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں،شاہ زمان غلزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی حکومت بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام ممبران عہدیداران شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کی دل کی آواز پر کارکنوں کے ہر دل عزیز شخصیت کو وزیراعلی بلوچستان کا پولیٹیکل سیکرٹری نامزد کرکے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نامزد پولیٹیکل سیکرٹری مزید دل کی گہہرائیوں سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ان خیالات کا اظہار آج بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداران ورکروں کے نمائندوں نے ملک خدا بخش لانگو کو ان کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد کے موقع پر کیں اور امید کی کہ ملک خدا بخش لانگو پارٹی کے ورکروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو ایک بار پھر سے عوامی سطح پر روشناس کریں گے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری و پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی حکومت بلوچستان اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ورکر میرے دل کے قریب تھے اور میرا عمل ثابت کرے گا کہ میں پارٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام ورکر اپنے اندر یکجہتی کو پروان چڑھائیں تاکہ ہم سب مل کر صوبے کے مسائل کو حل کر سکیں مبارکباد دینے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما شاہ زمان خان غلزئی مرکزی فنانس سیکرٹری روز جان اے خان مرکزی آفس سیکرٹری محب خان ترین، ملک عصمت اللہ ترین، ارباب شائستہ خان کاسی، کامران خان ناصر،علی خان سلیمان خیل، کامریڈ حمید.وسیم شیخ،پرنس امان اللہ لانگو، عبدالباقی لانگو، آغا دانش، ظہور احمد سمالانی، شیعب بنگلزئی، سردار جس بیر سنگھ، سیف الرحمن، معیز راجپوت، فیصل درانی، شہباز خان کاکڑ سردار یحء خان جوگیزئی، فرید بگٹی، نصیر خان کاکڑ،اجمل خان کاکڑ،سیف الرحمان تاران اور دیگر شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے