شہر کے مختلف تھانوں میں موجود 23 منشیات کے عادی افراد کو ریبلیٹیشن سینٹر کے حوالے کردیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف تھانوں میں موجود 23 منشیات کے عادی افراد کو ریبلیٹیشن سینٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ شہر میں پولیس نے مختلف اوقات میں 23کے قریب منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرنے کے بعد تھانے میں بند کر دیا تھا جس پر آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر انہوں ریبلیٹیشن سینٹر کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر ان تمام افراد کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جائے گا،شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس رفاعی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لت سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔بلوچستان پولیس صوبے بھر میں منشیات کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور قانونی کاروائی کررہی ہے اس کے علاوہ اس لت میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ اور بحالی کے لیے بھی بلوچستان پولیس اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرکے منشیات کے عادی افراد کو ریبلیٹیشن سینٹر بھجوارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے