جمعیت علماء اسلام پوری دنیا میں خدا کی زمین پر اسلامی نظام لانا چاہتی ہے،مولانا عبد الواسع

ژوب (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے یونین کونسل بادینزئی میں شمولیتی پروگرام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پوری دنیا میں خدا کی زمین پر اسلامی نظام لانا چاہتی ہے اللہ سے ڈرنے والے علماء کرام ہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں آزادی کی تحریک میں لاکھوں افراد شہید ہوئے جمعیت علماء اسلام نے ملک میں اسلامی نظام کی حاکمیت کو قائم رکھنے کے لئے آواز اٹھائی ہے جمعیت علماء اسلام نے نااہل حکمران سے نجات حاصل کرنے کے لئے آزادی مارچ کیا اور عدم اعتماد تک مسلسل کامیابیاں نصیب ہوئی ہے پارلمینٹ میں ہمارے ممبرشپ کم لیکن قیادت ہمشہ جمعیت کے پاس رہی ہے جمعیت علماء اسلام نے مارشلا سے لیکر آب تک نااہل حکمرانوں اور ملک میں عوام دشمن پالیسی کے خلاف جنگ لڑی ہے مغربی قوتوں نے ایسے نااہل حکمران کا انتخاب کرکے ہم پر مسلط کیا گیا جس نے ریاست مدینہ کے نام پر پر عوام کو دھوکہ دیا اور مغربی قوتوں کی وفاداری کرتے ہوئے آسیہ ملعون کو قادیانیوں کے حوالے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی انتخابات میں مودی کی حمایت کی کہ مودی مسئلہ کشمیر حل کرینگے لیکن ابھی تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جب نااہل حکمران کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کیا تو عوام کو یقین نہیں ہورہا تھا کہ اس نااہل حکمران سے نجات مل سکے لیکن پی ڈی ایم کی مسلسل جدوجہد اور کاوشوں سے عوام کو نجات دلائی اور ملک کی حکمرانی پی ڈی ایم کے حوالے کر دی انہوں نے کہا کہ جمعیت حکومت میں شامل ہونے کا شوق نہیں بلکہ ملک میں جلد شفاف انتخابات کرانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ہماری حکومت گرانے میں امریکہ نے سازش کی اور مولانا فضل الرحمان امریکی ایجنٹ ہے جبکہ سب کو معلوم ہے کہ امریکہ کا ایجنٹ کون ہے 20 سالوں سے امریکہ اور برطانیہ مولانا فضل الرحمان کو ویزا نہیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڑوب کے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے وزارت ملنے کے بعد پارلیمانی میٹنگ میں وفاقی وزیر مولانا اسد محمود کی سربراہی میں اجلاس ہوا اور اجلا س میں این ایچ اے کے اعلیٰ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ڑوب بائی پاس کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے اور عنقریب وفاقی وزیر مولانا اسد محمود ڑوب کا دورہ کرینگے اور ڑوب بائی پاس کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوا قمردین بادینی گیت ویے اور کوئٹہ سے ژوب کو قدرتی گیس کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے سالوں سے حکومت میں رہی ہے لیکن ابھی کسی کے اسکیمات پر آپنا تختی نہیں لگائی ہے تقریب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مفتی روزی خان مندوخیل۔ ضلعی امیر مولوی سرور۔جنرل سیکرٹری مولوی سلطان شاہ مندوخیل۔ ملک حاجی حنیف بادنزئی۔ مولوی اللہ داد کاکڑ۔ حاجی محمد حسن شیرانی۔ مولوی شمس الدین بابر۔ حاجی عبد الخالق۔ مولوی موبین شاہ بخاری۔ مولوی طاہر خان مولوی عبدلنافح ودیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں ملک حاجی حنیف بادنزئی نے اپنے ساتھیوں سمیت 174 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا اسی طرح حاجی ولی خان سباکزئی نے اپنے خاندان سمیت درجنوں افراد نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی امیر نے تمام شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ملک حاجی حنیف بادنزئی نے مہمانوں کو اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے