کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں منی سپورٹس کمپلیکس اور منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں منی سپورٹس کمپلیکس اور وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور چمن، اے ڈی سی کوئٹہ اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشین بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں منی سپورٹس کمپلیکس اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے قیام کے لیے فزبیلٹی رپورٹ پیش کیا جائے تاکہ آئندہ مالی سال کی بجٹ میں ان منصوبوں کو شامل کیا جائے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مستقبل کے تناظر اور آبادی کو مدنظر رکھ کر منصوبے بنائے جائے تاکہ ان کی بروقت تکمیل سے لوگوں کی ضرورت پوری ہو سکے۔