پنجگور ٗ نوجوان فٹبالر دادجان بلوچ کے قتل کے خلاف شہر بھر میں شٹربند ہڑتال

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور نوجوان فٹبالر دادجان بلوچ کے قتل کے خلاف شہر بھر میں شٹربند ہڑتال۔تفصیلات کے مطابق پنجگور خدابادان کے رہائشی اور معروف فٹبالر دادجان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پنجگور کی سیاسی وسماجی تنظیموں اور انجمن تاجران کمیٹی کی مشترکہ کال پر پنجگور شہر اور مضافات میں مکمل شٹربند ہڑتال رہی جس کی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ دکانین اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہے اور سڑکوں پر بھی ٹریفک معمول سے کم رہی واضح رہے کہ دادجان بلوچ کو دو ہفتہ قبل مسلح افراد نے ان کے دکان میں نشانہ بناکر قتل کیاتھا اور اس اندونہاک واقعہ کی پنجگور کی تمام پارٹیوں بشمول اسپورٹس مین انجمن تاجران کمیٹی اوردیگر نے مذمت کی اور انکی رہائش میں ایک بڑا اجتماع اور جرگہ بھی منعقد کیاگیا پولیس کوالٹی میٹم دیاگیا کہ وہ فوری طور قاتلوں کا سراغ لگا کر دادجان بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے تاہم پولیس کی جانب سے پیش رفت سامنے نہ آنے کے بعد شہر بھر میں شٹربند ہڑتال کی کال دی گئی جس کے پیش نظر اج بروز پیر پنجگور بھرمیں شٹربند ہڑتال رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے