بی این پی کے موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید احمد بلوچ کو کوئٹہ میں قتل کیا گیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے،سردار اختر جان مینگل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ شروع کردی گئی ہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرز کو نشانہ بنایا جارہاہے بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید احمد بلوچ کو کوئٹہ میں قتل کیا گیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔