پاکستان نیو ی کی جانب سے متاثرین ِ زلزلہ کے لئے پانچ ٹن خوراک خضدار پہنچادیا گیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان نیو ی کی جانب سے متاثرین ِ زلزلہ کے لئے پانچ ٹن خوراک خضدار پہنچادیا گیا۔خضدار کے علاقہ آڑینجی و ملحقہ میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں یہ راشن تقسیم کردیا جائیگا۔ اتوار کوڈپٹی کمشنر خضدارمیجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کمانڈر پاکستان نیو ی کوئٹہ اسٹیشن کیپٹن محمد ایاز کاکڑ سے یہ راشن وصول کرکے اسے لیویز فورس فورس کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کے عوام کے لئے بھیج دیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے چیف آف اسٹاف پاکستان نیوی ایڈمرل امجد خان نیازی اور ساحل فاؤنڈ یشن ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جانب سے آڑینجی کے متاثرہ افراد کو یاد کرکے ان کے لئے بروقت راشن ارسال کرنا قابل تحسین ہے دو روز قبل جب خضدار کے دور دراز علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تو اسی دن سے پاکستان نیوی ہمارے ساتھ رابطے میں تھا انہوں نے ہمیں یقین دھانی کرادی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں طبی امدادی ٹیم روانہ کردے گی تاہم اللہ تعالیٰ نے کرم کیا کہ اس طرح کا کوئی جانی نقصان یا کسی انسان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور لوگ محفوظ رہے تاہم جن کے گھر منہدم ہوئے یا جن کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کے لئے پاکستان نیوی نے دو سو کے راشن پیکٹ آج خضدا رپہنچایا ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات کے تحت خضدار انتظامیہ پہلی ہی فرصت میں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر وہاں کے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کے لئے ابتدائی ضروری سامان اور راشن پہنچادیئے گئے اب تک اعداد و شمار کے مطابق دو سے ڈھائی سو گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔ آج پاکستان نیو ی کی جانب سے راشن پہنچایا گیا ہے اب ہم اسے متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کررہے ہیں یہ فوری طور پر ان کے مدد کے لئے کام آسکے گا۔ اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ کیپٹن محمد ایاز کاکڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم دو سو خاندانوں کے لئے راشن پہنچایا ہے جس میں روز مرہ کے اشیائے خوردونوش ہیں جن کا ویٹ پانچ ٹن بنتا ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف پاکستان نیواور ساحل ویلفیئرایسوسی ایشن کی طرف سے نیک خواہشات لیکر آئے ہیں اپنے بلوچستان کے بھائیوں کے لئے جو زلزلہ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ مشکل کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں میں نے ابھی ڈپٹی کمشنر خضدار کو پاکستان نیوی کی جانب سے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ رابطے میں رہے ہماری جب بھی ضرورت ہوگی ہم حاضر ہونگے۔زلزلہ آفت سیلاب اور مصیبت کی گھڑی میں پہلے بھی متاثرہ خاندانوں کو سپورٹ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی انہیں سپورٹ کرتے رہیں گے۔ پاکستان نیوی کراچی مرکز کی جانب سے بھیجے گئے راشن کے پیکٹ لیویز فورس کے حوالے کیا گیا جو کہ انہیں متاثرہ علاقوں میں پہنچادے گا۔ اس موقع پرنیوی آفیسرز لیفٹنٹ محمد صاد ق بگٹی ایم سی پی او محمد رمضان سپرنٹنڈٹو ڈپٹی کمشنر خضدارآفس محمد مراد گزوزئی عبدالنبی شیخ و دیگر بھی موجو دتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے