عوام کو عمران کی جھوٹی باتوں پر اب اعتماد نہیں ہے، سردار محمد یعقوب خان ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے کہا کہ میری حکومت بیرونی سازش کے زریعے ختم کرائی گئی جبکہ اسکا کوئی ثبوت بھی دینے کو تیار نہیں محض ایک جعلی خط کو جلسے اور میڈیا ٹاک شوز میں پیش کرتے رہے جس کی حقیقت ساری دنیا جان گئی کہ وہ صرف ایک بہا نہ بنایا گیا اب انہوں نے ایک نیا یو ٹرن لیا کہ میری حکومت کو اسٹیلبلشمنٹ نے ختم کرایا حالانکہ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اسکی پہلی ہی تردید کر دی تھی کہ انکا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہم حکومتوں کو ختم کرتے ہیں اور نہ کوئی مداخلت کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کو محض اقتدار میں دوبارہ آنے تک ٹول کے طور پر استعمال کررہے ہیں لیکن عوام انکے جھوٹے باتوں پر اب اعتماد نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عمران خان سے لاکھ اختلاف کے باوجود انکی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کی احکامات جاری کر کیئے ہم انتقام کی سیاست پر یقین ہی نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کیلئے الگ نشستیں مختص کرنے پر کابینہ نے غور کیا ہے انھیں ووٹ دینے کی فی الحال ضرورت نہیں کیونکہ پوری دنیا میں پاکستانیوں کیلئے انکے ممالک میں پولنگ اسٹیشنز کا قیام کی ہمارے وسائل اجازت نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ ائیندہ الیکشن ای وی ایم کے تحت بھی نہیں ہوسکتے کابینہ ارکان نے پہلے ہی اس پر اپنے تحفضات کا اظہار کیا تھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفوں کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کاروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے ائین کے تحت ہر رکن اپنا استعفٰی اپنے ہاتھ سے لیکھ کر اسپیکر کو پیش اور باقاعدہ انھیں بلا کر اسکی تصدیق کریگا اسکے بعد اسپیکر الیکشن کمیشن کو اانکے استعفے ارسال کریگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے اراکین کے استعفے اگر منظور ہوگئے تو اسپر ضمنی الیکشن کرادینگے انہوں نے کہا کہ سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر ائین کے آرٹیکل 6 کے تحت انھیں سزا ہونی چایئے انہوں نے کہا کہ ملک کو شدید مہنگائی نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے اکنامک کونسل کی تشکیل کر دی ہے جو کہ ملک کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنایدوں پر کام کر کے حکومت کو سفاشات پیش کریگی انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی پسماندگی کو مدنظر دیکھتے ہوئے وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز میں مزید اضافہ کر رہے ہیں الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں ایک ماہ میں پی ٹی ائی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فائینل کر دی گی جسکے تحت عمران خان تاحیات نااہل اور انکی پارٹی بین ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے الیکشن کرانے میں ابھی بہت وقت ہے ہم ملک کو معاشی اقتصادی اور سیاسی بحرانوں سے نکا ل کر ہی الیکشن کے طرف جانے کا سوچھیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیکگی بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی بنیاد اور نرسری ہیں نوجوانوں کو اگے آنے کا موقع ملتا ہے اسکے لیئے بھر پور تیاری شروع کر دیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری غرت و افلاس کا خاتمہ کیئے بغیر ملک کھبی ترقی نہیں کر سکتا ملک ہاوسنگ کے شعبے پر بھی توجہ دینگے تاکہ غریب کو ملک میں چھت نصیب ہو سکے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم میں اجافہ ہو تا جارہا ہے حکومت ان دونوں خطوں میں اسرائیل اور بھارت کے قبضوں کے خلاف عالمی سطح پر بھر پور کردار ادا کریگی اور انکی آزادی کیلئے آکری دم تک انکی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائیگی۔