آربٹل اسمبلی کمپنی دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل 2025 تک کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے

کیا زمین کے مقامات، ساحلوں اور کشش ثقل میں سفری تعطیلات سے بیزار ہوچکے ہیں تو بہت جلد آپ خلاء کی سیر بھی کرسکتے ہیں۔ایک کمپنی آربٹل اسمبلی دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل 2025 تک کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے بارے میں تفصیلات اور کانسیپٹ ڈیزائن کو جاری کیا گیا ہے۔مستقبل کا یہ ہوٹل متعدد موڈیولز پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوں گے اور اس کا ڈیزائن پہیے کی شکل کا ہوگا جو زمین کے مدار کے گرد گھومے گا۔بنیادی طور پر یہ منصوبہ گیٹ وے فاؤنڈیشن کا تھا مگر اب خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی کارپوریشن اس منصوبے پر کام کرے گی۔آربٹل اسمبلی ایک نہیں بلکہ 2 خلائی ہوٹل یا اسٹیشن خلا میں بھیجنا چاہتی ہے جہاں سیاح رہائش کرسکیں گے ۔ان میں سے ایک ہوٹل کا نام پایونیر اسٹیشن ہوگا جس میں 28 افراد قیام کرسکیں گے اور یہ 2025 تک سیاحوں کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے