ما شکیل: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

ماشکیل(ڈیلی گرین گوادر) ما شکیل میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق ماشکیل کلی ساقی چاہ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کر نتیجے میں عبدالشکور ولد شہیک گنگوزئی نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ناظم ولد روستم جمالدینی زخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو مزید علا ج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے