گورنر میر جان جمالی کا آڑنجی میں زلزلے سے مالی نقصانات پر افسوس کااظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے خضدارکی تحصیل آڑنجی میں زلزلے سے مالی نقصانات پرافسوس کا اطہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو موثر امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں قائم مقام گورنر بلوچستان میرجان محمد جمالی نے کہا کہ زلزلے سے تاثرہ علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے اور متاثرہ مکانات کے مکینوں کو خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی کو انتظامیہ یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے