شہداء جمعیت علماء اسلام کے خون سے انقلاب آئے گا،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

منگچر (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ شہداء جمعیت علماء اسلام کے خون سے انقلاب آئے گا،رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے گستاخی لمحہ فکریہ ہے یہی لوگ عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ دنوں منگچر میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز ترجمان جمعیت مولانا عزیز اللہ قریشی مولانا محمد اسحاق لانگو فضل اللہ لانگو حاجی ثناء اللہ لہڑی کے ایکسیڈنٹ شہادت پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری کے والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع جمعیت علماء اسلام تحصیل منگچر کے امیر مفتی محمد ابوبکر صاحب شیخ الحدیث ثناء اللہ مولوی عطاء اللہ جگہوری حافظ محب اللہ ناصر مولانا داد خدا لہڑی ڈاکٹر یعقوب بلوچ حافظ سعد لانگو اعجاز عادل نعمت اللہ منگوچری حافظ محمد قاسم الحسنی حافظ خدا بخش رند مولوی ثناء اللہ الحسنی ٹکری افضل لہڑی حافظ نظام دین لہڑی خان بھائی محمد عمر غزنوی ودیگر رہنماؤں موجود تھے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جامع مالکیہ منگچر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء جمعیت کے خون سے انقلاب آئے گا جنہوں نے جمعیت علماء اسلام کو فعال بنانے میں سنہری خدمات سر انجام دے کر تاریخ میں ایک باب قائم کی رہتی دنیا تک انکی یادیں اور جماعتی خدمات کو یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنے خون سے اس گلستان کی آبیاری کی اپنے جسم کو جمعیت کی خاطر لہو لہاں کرکے جام شہادت نوش کی انکی جماعتی خدمات و کردار پر ہمیں ناز ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی رخصتی میں صف اول کا کردار رہبر امت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا رہا جنہوں نے روز اول سے اس نا لائق حکومت کو تسلیم نہیں کرکے میدان میں شیر کی طرح انہیں للکارا نا اہل حکومت نے اپنے دور میں معیشت کے بیڑا غرق ملک کوکمزور کیا بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف کو چوری کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے گستاخی لمحہ فکریہ ہے یہی لوگ عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے