آڑنجی میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیرخان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے آڑنجی میں زلزلے سے متعدد مکانات منہدم ہوئے ہیں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ْخضدار کی تحصیل آڑنجی میں زلزلے سے متعدد مکانات مہندم ہوئے ہیں جبکہ کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملتی ہے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خیمے، بستر کھانے پینے کی اشیا اور ادویات اوردیگرامدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ نصیر ناصرنے بتایا کہ زلزلے سے ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، متاثرہ علاقے کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے