مسجد نبوی واقعےکی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کاکہناہےکہ مسجد نبوی واقعےکی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنےکرپشن اسکینڈل کادفاع کرنے میدان میں اتر آتے ہیں، وہ مسجد نبوی واقعےکا دبے الفاظ میں دفاع کررہے ہیں جب کہ مسجد نبوی واقعےکی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے، اپنے سیاسی مقاصدکے لیے ’امر بالمعروف ‘جلسےکرنے والے مسجد نبوی واقعےکا دفاع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چور، ڈاکواور میں نہ مانوں کا بیانیہ ملک میں بدترین تقسیم کاسبب بن رہا ہے، تحریک انصاف نے اپنے 26 سال میں ملک کو نفرت، تقسیم اور انتشار کے سوا کچھ نہیں دیا۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوپاکستان نہیں اپنی طرز سیاست تبدیل کرنےکی ضرورت ہے، شخصیات، اداروں کے خلاف گالم گلوچ، الزامات سےآپ اپنی سیاست تو زندہ رکھ سکتےہیں لیکن انتخاب نہیں جیت سکتے، کرپشن، بے انتظامی اور ناکامیوں سے بھرپورحکومت کادورختم ہوچکاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے