عید کی خوشیوں میں بیواؤں، یتیموں، غرباء اورمساکین کو شامل کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا حصہ ڈالیں گے،عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کااظہار کیاگیا ہے کہ عید کی خوشیوں میں بیواؤں، یتیموں، غرباء اورمساکین کو شامل کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا حصہ ڈالیں گے کیونکہ عید کی خوشیوں میں یتیموں بیواوں غریبوں کو یاد رکھتے ہوئے انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کر ہی ہم حقیقی خوشی راحت چین اور سکون حاصل کر سکتے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت اور رحمتوں بھرے مہینے کے اختتام پر عید الفطر نہ صرف ایک مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام بھی ہے جس میں ہر مسلمان اپنی حیثیت اور بساط کے مطابق حصہ لیتا ہے اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوتا ہے مگر یہ خوشیاں اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتیں جب تک معاشرے کے تمام طبقات کو ان خوشیوں میں شامل نہ کیا جائے بیان میں کہاگیا ہے کہ اس وقت یتیموں، بیواؤں، غرباء اور مساکین کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے حکومت، متعلقہ اداروں اور عام عوام کی طرف دیکھتے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مسلمان اپنے ارد گرد نظر رکھیں غریب و نادار طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھنے کے لئے ان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔اسلام امن، سلامتی، صبرو تحمل اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے بعد عید کی خوشی تمام روزہ داروں کیلئے ایک انعام ہے روزہ ہمیں صبر برداشت کا درس دیتی ہے اور یہ احساس دلاتی ہے کہ نادار غریب لاچار لوگ سال بھر انہی حالات سے نبردآزما رہتے ہیں ہمیں بحیثیت مسلمان ان کی مشکلات کا اندازہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہر ممکن مدد یقینی بنانی چاہئے۔رمضان المبارک کے مہینے میں ہر مسلمان بھوکا پیاسا رہ اسلام کے زریں اصولوں پر کاربند رہتا ہے اس مہینے کے اختتام پر عید الفطر مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے بیان میں پارٹی کے تمام کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ غریب اور نادار طبقات کے ساتھ خصوصی تعاون کرتے ہوئے ان کی بڑھ چڑھ کر مالی امداد کریں۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں چاندرات پر ہوائی فائرنگ سے گریزاورعید کے موقع پربندوق نما کھلونوں کی خرید وفروخت پرپابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ عمل بچوں کو بندق واسلحہ کی جانب راغب کرنے کی منظم منصوبہ ہے جو قابل گرفت عمل ہے لہذا انتظامیہ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں اور کھلونانما بندوق بیچھنے والوں پر کڑی نظررکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے