شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اٹک(ڈیلی گرین گوادر) اٹک کی عدالت نے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔شیخ رشید کے بھتیجے اوررکن قومی اسمبلی شیخ راشد کواٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عدالت کے باہرموجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شیخ راشد کے حق میں نعرے بازی کی۔شیخ راشد سے اظہاریکجہتی کے لئے ذلفی بخاری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اوردیگررہنما بھی موجود تھے۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یہ ساری سازش رانا ثناء اللہ کررہے ہیں۔ راشد شفیق کو مسجد نبوی ﷺ واقعہ کے تناظر میں عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔