کچلاک میں ایک خاندان کے پانچ افراد کا بے دردی سے قتل بدترین سفاکیت ہے،،ترجمان جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ترجمان نے کچلاک میں ایک خاندان کے پانچ افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش جرم کے اندر معصوم بچے ظالمانہ طریقے سے سفاکیت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں، یہ بدترین سفاکیت اور ظلم ہے، جس نے ہرانسان پر لرزہ طاری کردیا ہے، لیکن اس کے پیچھے چھپے تمام محرکات پر غور کیاجانا چاہیے، عید کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کرنے والا راحت وسکون کا دشمن ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا پرامن اور اسلام پسند معاشرہ اس قسم کی سفاکانہ اور دلخراش واقعات کا متحمل نہیں ہے، عید کی آمد کے موقع پر دل دہلا دینے والا واقعہ نے اہل کوئٹہ سے عید کی خوشی چھین لی،ہر گھر میں غم اور افسوس کا سماں ہے، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے متاثرہ عورت اور بچوں کو فوری انصاف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے