کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفتر میں پراسرار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ایک شخص زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفتر میں پراسرار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ایک شخص زخمی، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ بم کا نہیں تھاتاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اتوار کو کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر واقعہ کسٹمر انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لئے فائربرگیڈ کی پانچ گاڑیاں طلب کی گئیں اس دوران ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیاگیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی کسٹم انٹلی جنس آفس کے سیکورٹی گارڈ کے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان کے مطابق تین مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے جنہوں نے عملے کو یرغمال بنایا، ہاتھ بندھ دئیے،،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، مسلح افراد کے نکلتے ہی دفتر میں دھماکہ ہوگیا، جس کے بعد دفتر میں آگ لگ گئی،واقعہ کے بعد ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے موقع پر پہنچ کر میڈیا کو بتایادھماکے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے،چوکیداروں سے تفتیش کی جارہی ہے دفتر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے آگ بجھانے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے