کوئٹہ میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا،چاند کی رویت کے حوالے سے کہیں سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اتوار کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوااجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ اور کمیٹی کے مولانا عبدالحفیظ سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی،،،اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی شریک ہوئیاجلاس جاری رہنے کے بعد مولانا عبدالحفیظ نے اعلان کیا کہ شوال کیچاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس رات آٹھ بجے تک جاری رہا، تاہم اس دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف حصوں سے چاند نظرآنے کے حوالے سے کہیں سے مصدقہ شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے