وزیراعظم شہباز شریف آج یو اے ای جائیں گے

جدہ :وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے دوپہر اڑھائی بجے جدہ سے روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زايد آل نهيان کی آج رات 9 بجے ملاقات ہوگی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے