مسجد نبویؐ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، ثناء بلوچ،سردارسربلند جوگیزئی اوردیگرکی مشترکہ پریس کانفرنس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوا در)بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے مسجد نبوی میں پیش آنیوالا واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ میں اس طرح کی بدتمیزی کی مثال نہیں ملتی ہے تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے گالی گلوچ، الزامات اور ناچ گانے کے کلچر کے سوا کچھ نہیں دیا۔نوابزادہ شازین بگٹی کے ساتھ بدتمیزی پورے بلوچستان کی توہین سمجھتے ہیں سیاسی اختلافات کے باوجود اس طرح کے واقعات پر مشترکہ مذمت کرتے ہیں۔یہ بات بی این پی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ،پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی،سردار سر بلند جوگیزئی،مسلم لیگ(ن)کے محمدرحیم کاکڑ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی، جمہوری وطن پارٹی کے ابراہیم لہڑی،رکن اسمبلی اختر حسین لانگو،جے ڈبلیو پی کے روف بابر، میرشمس کرداور ایچ دی پی کے رہنماوں نے ہفتہ کی رات بگٹی ہاوس کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بھی بال نوچے گئے تھے اس طرح کے واقعات ایک سوچی سمجھی سازش ہے تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے گالی گلوچ الزامات اور ناچ گانے کے کلچر کے سوا کچھ نہیں دیا خاتون کو دیکھ کر چیخ و پکار کرنا روایات نہیں ہیں۔ ثناء بلوچ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چوروں کو ڈھونڈنا ہے تو وہ فرح گوگی کو ڈھونڈیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو کام مسجد نبویؐمیں کیا ہے اس کی سزا اللہ خود دے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گئی ہے تو وہ حواس باختہ ہوگئے ہیں عمران خان کو امریکہ کے خلاف جہاد کرنا ہے تو شوق سے کریں۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعہ پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی کارکن برگر نہیں ہمارے غریب کارکن ہیں ہمارے ورکر اگر اس طرح آئے تو پی ٹی آئی کے برگر کارکنوں کا نقصان ہوگاہم اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ قاسم سوری پر حملہ کوئی پلاننگ کا حصہ نہیں تھا واقعہ کے وقت شازین بگٹی مدینہ اور انکے بھائی ڈیرہ بگٹی میں تھے قاسم سوری نے حملہ کرنیوالوں کا تعلق مسلم لیگ سے ظاہر کیا ہیاگر اس طرح کے واقعات ہونگے تو عوام کا ردعمل آئے گاپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرکزی و صوبائی سطح پر واقعہ مذمت کرتی ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ سیاست سے تنگ آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں احترام کو لازم و ملزوم رکھنا ہوگا، پیپلز پارٹی شازین بگٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ جمعیت نظریاتی روضہ رسولؐص اور مسجد نبوی میں ہونیوالے واقعات کی مذمت کرتی ہے،سیاسی اختلافات ہیں لیکن وہ پاکستان کی حدود کے اندر ہیں۔مولانا قادر لونی نے کہا کہ نوابزادہ شازین بگٹی کے ساتھ بدتمیزی پورے بلوچستان کی توہین سمجھتے ہیں سیاسی اختلافات کے باوجود اس طرح کے واقعات پر مشترکہ مذمت کرتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رحیم کاکڑ نے کہا کہ مسجد نبویؐ کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے پی ٹی آئی کی طرف سے یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا، رحیم اکاکڑ ن کہا کہ جس طرح عمران خان کو نکالا گیا ہے اس طرح بلوچستان سے بھی پی ٹی آئی کو نکالا جائے،ایچ ڈی پی کے رہنمانے کہاکہ مسجد نبوی میں جو وقعہ پیش آیا اس طرح کے حرکت کوئی سیاسی ورکر نہیں کرتاایسے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے