شہباز شریف کی صدارتی ریفرنس کی سماعت موخر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت موخر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔شہباز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست جنرل ایڈجرنمنٹ منظور ہونے کی بنیادپر دی گئی۔

درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 18 اپریل سے17 مئی تک میری جنرل ایڈجرنمنٹ کی درخواست منظور کی جا چکی ہے اوردیگر تمام مقدمات میں التواء کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں اس لئے جنرل ایڈجرنمنٹ منظور ہونے کی بعد استدعا ہے کہ صدارتی ریفرنس کو 17 مئی کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے