شکاگو کے شہیدوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتےہیں، ڈاکٹرمالک بلوچ

تربت:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے محنت کشوں کی عظیم جدوجہد کے یادگاری دن "یکم مئی” کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ملک کے طول و عرض میں محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والے محنت کشوں اور انکی تنظیموں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے، محنت کش ضروریات زندگی کی چیزوں کا خالق ہے جنکی محنت کے بغیر کراہ ارض پر انسانی زندگی اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی انکے حالات زندگی اور اوقات کار نہایت تکلیف دہ ہیں، ملک میں کام کرنے والے کروڑوں مزدوروں کو ان کا ناکافی معاوضہ بھی نہیں ملتا جو حکومت کی طرف مقررہے، ملک میں کروڑوں مزدوروں سے آٹھ گھنٹے کے بجائے 12 گھنٹے کام لیا جاتا ہے لیکن انہیں اجرت آٹھ گھنٹے کی بھی نہیں ملتی جوکہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا شکاگوکے محنت کشوں نے جس عظیم مقصد کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے وہ مقصد ہمارے ملک میں تاحال پورا نہیں کیا جاسکا ملک کےمحنت کش آج بھی مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اورلاقانونیت جیسے مسائل کا شکار ہیں، نیشنل پارٹی کے صدر نے کہا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی تمام جمہوری اور ترقی پسند سیاسی جماعتیں مزدور تحریک کو منظم کرنے کی جدوجہد میں محنت کش طبقے اور ٹریڈ یونینوں کاساتھ دیں۔ انھوں نے کہا کسی بھی ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت آئین وقانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم نہیں ہو سکتی جب تک گلی، محلوں، ملوں اور کارخانوں میں لوگ منظم نہ ہوں ٹریڈ یونینوں ،طلباء تنظیوں اور دیگر پیشہ وارانہ تنظیموں کی یر موجودگی میں کوئی بھی معاشرہ ایک جمہوری معاشرہ نہیں بن سکتا، ڈاکٹر مالک بلوچ نے شکاگو کے شہیدوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شہداء کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیےمسلسل جدوجہد کرنی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے