حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے بلوچستان میں سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کرے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی وویمن سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے بلوچستان میں سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کرے، تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے اور تشدد کے واقعات سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ کراچی دھماکے میں اختیار کیا گیا عمل یقینا قابل مذمت ہے مگر اس پر سنجیدگی سے غور ہونا چائیے کہ ایک خاتوں نے یہ عمل کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دھماکے کے نتیجے میں بلوچ طلباء کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے اور تشدد کے واقعات سے حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔ حکومت بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے بلوچستان میں سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کرتے ہوئے قومی سوال کو سیاسی وجمہوری انداز میں حل کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے