’ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے : علامہ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ﷺ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے،گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بےہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی۔طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء سے اپیل کرتا ہوں آج جمعۃ المبارک کو پورے ملک میں احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس وائلنس کو ابھارا ہے، حکومت ان کے خلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے، ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔انھوں نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چھوٹا کام نہیں ہوا، پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے، سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے