کل کا واقعہ منصوبہ بندی سے کیا گیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کل کا واقعہ منصوبہ بندی سے کیا گیا، جو کرنا ہے کریں حدود کراس نہ کریں۔

جمعہ کو پریس کانفرنس کترتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کیسے منصوبہ بندی کی گئی اسے بھی سامنے لے کر آئیں گے، چاہیں تو شیدے کو کھڑکا سکتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پہل کے بعد جب دوسرا، تیسرا اور چوتھا مقام آتا ہے تو پھر بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ سو یا دو سو بندوں کو اکٹھا کرنا کسی کے لئے بھی مشکل نہیں، اس سے سیاست کسی اور طرف نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا سعودی حکومت سے گزارش ہے اس پر ایکشن لیں، ملوث افراد کی شناخت کر کے انہیں پاکستان واپس بھیجا جائے۔ بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف پاکستان میں بھی مقدمات پر غور کریں گے۔رانا ثناء اللہ مزید بولے کہ سوال یہ ہے کہ ہم کب تک تحمل کا مظاہرہ کریں گے، فرح خان کی ایک ٹرانزیکشن 84 کروڑ ہے، رنگ روڈ اور ہاؤسنگ اسیکنڈل اربوں کی کرپشن ہے، سعودی حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ اس واقعہ پر ایکشن لے،سعودی حکومت لوگوں کی شناخت کر کے انہیں واپس بھیجے، کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے