مسجد نبوی کی بے حرمتی پر سعودی عرب میں متعدد پاکستانی گرفتار

مدینہ منورہ (ڈیلی گرین گوادر)سعودی حکومت نے مسجد نبوی کی بے حرمتی پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پر گزشتہ روز کچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی تھی اور مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کو گالیاں دی گئیں اور شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے۔

اس واقعے پر ملک بھر سے شہریوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ادھر سعودی حکومت نے مسجد نبوی کی بے حرمتی پر کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے