مسجد نبوی کی بے حرمتی برداشت نہیں کر ینگے،سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

مدینہ منورہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کی بے حرمتی برداشت نہیں کر ینگے شہید مولوی عزیز اللہ قریشی کی جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں مسجد نبوی میں وزیراعظم پاکستان کے وفد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے تقدس کو پامالی برداشت نہیں کر ینگے انہوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل منگوچر کے ترجمان مولانا عزیز اللہ قریشی کے ٹریفک حادثے میں شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مولانا عزیز اللہ قریشی کی شہادت سے دل رنجیدہ ہے انکے بیٹے کی مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہے اس سے پہلے جو انکے ساتھی شہید ہوئے تھے انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حرمین میں جہاں پوری قوم اور امت مسلمہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے وہیں جماعت کے اپنے ان ہیروز کیلئے اللہ پاک کے حضور شفاعت کے طلبگار ہے،اللہ پاک مولانا عزیز اللہ قریشی مولانا اسحاق لانگو فضل اللہ لانگو حاجی ثناء اللہ لہڑی اور حافظ محمد حسین سور والے تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور انکے بیٹے اعجاز ابابکی کو جلد صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے