الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات سے قبل کوئٹہ اور لسبیلہ کی حلقہ بندیاں مکمل کر لیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات سے قبل کوئٹہ اور لسبیلہ کی حلقہ بندیاں مکمل کر لیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 84 وارڈ بنائے گئے اورکوئٹہ ڈسٹرکٹ کے دیہی علاقوں میں 108 یوسی اور 555 وارڈز بنائے گئے ہیں جبکہ ضلع لسبیلہ میں پانچ میونسپل کمیٹیاں اور 1 میونسپل کارپوریشن حب ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع لسبیلہ کے شہری علاقوں میں 98 وارڈز قائم کئے گئے ہیں اورضلع لسبیلہ کے دیہی علاقوں میں 32 یونین کونسل ہیں جن میں 186 وارڈز ہیں۔ واضع رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے آبادی کے تناسب سے ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے دیہی اور شہری یونین کونسلز، وارڈز کی تعداد کی تصحیح کرائی تھی جس کے بعد دوبارہ حلقہ بندیاں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے