کتابوں کا مطالعہ ایک عام انسان کو عظیم انسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ کتابوں کو بہتر دوست اور کامیابی کی کنجی بھی کہا جاتا ہے کتابوں کا مطالعہ ایک عام انسان کو عظیم انسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے کتابیں دماغ کو روشن کرنے اور انسان میں شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علم و آگہی کے دیپ بھی جلاتی ہے۔ کتابیں معلومات اور علم بڑھانے کا سب سے پائیدار اور مستند ذریعہ گردانا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول یٹ روڈ میں نو تعمیر محترمہ نیازرانا ڈیجیٹل لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ابراہیم شاہ،پرنسپل یٹ روڈ پرائمری سکول دیگر اساتذہ اور عملہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی سے تعلیمی معیار میں بہتری سے ہی بچوں کے مستقبل سنوار سکتے ہیں ضلع بھر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ فرنیچر اورعمارتوں کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کے تعلیمی ماحول کی بہتری کیلئے اساتذہ اور والدین کا کردار اہمیت کا حامل ہے لہذا اساتذہ بچوں کے مستقبل کی خاطر تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ میں مزیدچھ ڈیجیٹل لائبریز کے قیام کے منصوبے پر عمل پیرا ہے تاکہ طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے اسکولوں کے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو کتب بینی کا شوق اور موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام تر ہر سہولت فراہم کر رہے ہیں طلباء و طالبات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ علوم سے روشناس کرانا بے حدضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے