شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا بڑا ریلیف پیکج ملنے کی امید

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا بڑا ریلیف پیکج ملنے کی امید ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ میں پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج آسان شرائط پر مل سکتا ہے، پیکج کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے انتہائی شرح سود پر 3 ارب ڈالرمل سکتے ہیں۔ ادھار تیل، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت بھی میسر ہوسکتی سعودی عرب کی گارنٹی پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی نوکری بحالی کے امور پر بھی بات ہوسکتی ہے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے، پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے