حکومت کا عمران خان اور دیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ وزرات قانون و انصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاز کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا، گورنر نے آئین شکنی کی۔ صدر عارف علوی نے پارٹی چئیرمن کے حکم پر آئین قربان کر دیا۔ بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کر لئے گئے جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے۔ قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کر کے دائر کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے